6 اکتوبر 2014 - 10:41
بنگلا دیش میں ۱۳ دھشتگراد ہلاک

بنگلہ دیش میں پولیس کی کارروائي میں کم از کم تیرہ مسلح افراد ہلاک ہوگۓ ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  شین ہوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کی پولیس نے پیر کے دن کہا ہے کہ صوبۂ سوندار بانز میں پولیس اہلکاروں نے آپریشن کر کے کم ازکم تیرہ مسلح افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق پولیس نے گیارہ مسلح افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔ اور مسلح افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ اس آپریشن میں چھ پولیس افسر زخمی ہوئے ہیں۔  واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے مغربی صوبے میں مسلح افراد عموما پولیس اہلکاروں اور ماہی گيروں پر حملے کرتے رہتے ہیں اور ان کو یرغمال بھی بنالیتے ہیں۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲